تلنگانہ

تلنگانہ: نظام ساگر کنال کا پشتہ ٹوٹ گیا، پانی مکانات میں داخل

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے آرمور میں نظام ساگر کنال کا پشتہ ٹوٹ گیا۔یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا جس کے نتیجہ میں کنال کے قریب واقع جرنلسٹس کالونی کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے آرمور میں نظام ساگر کنال کا پشتہ ٹوٹ گیا۔یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا جس کے نتیجہ میں کنال کے قریب واقع جرنلسٹس کالونی کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

پانی کے بہاؤ سے بجلی کے کھمبے گر گئے جس کی وجہ سے علاقہ میں بجلی کی سپلائی بند ہو گئی۔مقامی افراد نے اس واقعہ پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کی لاپرواہی کے نتیجہ میں کنال کا پشتہ ٹوٹ گیا۔

انہوں نے فوری طورپرراحت کاموں کے آغازکا مطالبہ کیا۔

نظام ساگر پراجکٹ کے ذریعہ تالابوں میں پانی چھوڑنے کے دوران آبپاشی حکام کو اس کنال کی صفائی کرنی ہوتی ہے لیکن آرمور علاقہ میں آبپاشی کے حکام نے اس پر توجہ نہیں دی جس کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔