مرکز کے نظر انداز کئے جانے کے باوجود تلنگانہ تاریخ رقم کررہی ہے: کے کویتا

ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ،ریاست میں ایک لاکھ افراد کیلئے ایم بی بی ایس کی اوسطا19 نشستوں کی فراہمی میں ملک گیر سطح پر سرکردہ مقام کی حامل ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی نئی ریاست تلنگانہ،مرکزی حکومت کی جانب سے نظرانداز کئے جانے کے باوجودملک میں تاریخ رقم کررہی ہے اور اپنے نقوش چھوڑ رہی ہے۔

کویتاجو وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی دختر اور سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم ہیں نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ،ریاست میں ایک لاکھ افراد کیلئے ایم بی بی ایس کی اوسطا19 نشستوں کی فراہمی میں ملک گیر سطح پر سرکردہ مقام کی حامل ہوگئی ہے۔

ریاست میں ہر فرد کے لئے بہتر اقدامات کررہی ہے، مرکزی حکومت سے کسی بھی قسم کا عملی تعاون نہیں کیاجارہا ہے۔ریاستی حکومت نے میڈیکل کالجس کا قیام عمل میں لایااور مساوی مواقع کو یقینی بنانے کے لئے نشستوں میں اضافہ کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button