چارمینار کے اطراف کاماحول غمگین۔ سیاہ پرچم لہرائے گئے

تاریخی چارمینارکے اطراف کا ماحول اس وقت سوگواردیکھاگیا جبکہ آصف ثامن نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر کے جسدخاکی کوسپردخاک کرنے کے لئے مکہ مسجد لایاگیا۔

حیدرآباد: چارمیناراوراس کے اطراف عموماً گہماگہمی دیکھی جاتی ہے مگر چہارشنبہ کے روز اس تاریخی چارمینارکے اطراف کا ماحول اس وقت سوگواردیکھاگیا جبکہ آصف ثامن نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر کے جسدخاکی کوسپردخاک کرنے کے لئے مکہ مسجد لایاگیا۔

اس علاقہ کے عوام‘مکرم جاہ بہادر کے غم میں سوگ منارہے تھے اورجگہ جگہ سیاہ پرچم لہرائے گئے۔ چارمینار کے اطراف واکناف کے دکانات کوبطورسوگ بندرکھاگیا۔

نظام میوزیم‘ سالارجنگ میوزیم اورنظام خاندان کے افراد کے زیراہتمام چلائے والے تعلیمی ادارے ہنوز بندتھے۔

اس علاقہ کے ایک 60سالہ شخص نے بتایا کہ اگرچیکہ انہوں نے مکرم جاہ بہادر کوپہلے کبھی نہیں دیکھا تھا لیکن ان کے بارے میں ضرورسناہوں کہ وہ کئی تعلیمی وطبی ادارے چلاتے ہیں اور مکرم جاہ ترکی میں رہتے ہیں۔

آصف ثامن کاآخری سفر چومحلہ پیالیس سے شروع ہواجوپنچ محلہ سے ہوتاہوا مکہ مسجد پہونچا۔مکہ مسجدتک پہونچے کے لئے تقریباً ڈھائی تاتین گھٹنے لگے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button