حیدرآباد

چیف سکریٹری نے امبیڈکر مجسمہ کے کاموں کا اچانک معائنہ کیا

شانتی کماری نے سکریٹری محکمہ آر اینڈ بی سرینواس راجو اور ای این سی گنپتی ریڈی کے ساتھ ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ کے جاری تعمیری کاموں کا مشاہدہ کیا۔ چیف سکریٹری نے ایمفی تھیٹر جس میں 100 ن نشستوں کی گنجائش رہے گی۔ کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: چیف سکریٹری شانتا کماری نے ٹینک بنڈ کے پی وی مارگ نیکلیس روڈ کا دورہ کرتے ہوئے 125 فٹ بلند اور 45 فٹ کشادہ امبیڈکر مجسمہ کے جاری تعمیری کاموں کا اچانک معائنہ کیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پہلے ہی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی تقریب نقاب کشائی14 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
بی جے پی ارکان اسمبلی نے امبیڈکر کے مجسمہ کو گنگاجل سے دھویا
ورلڈکپ سے قبل پی سی بھی سیکورٹی وفد ہندوستان بھیجے گا
آئی اے ایس آفیسر کو یرغمال بنالیاگیا
کنٹی ویلگو پروگرام، چیف سکریٹری کی ویڈیوکانفرنس

کیونکہ 14 /اپریل کو امبیڈکر جینتی تقریب مقرر ہے۔ شانتی کماری نے سکریٹری محکمہ آر اینڈ بی سرینواس راجو اور ای این سی گنپتی ریڈی کے ساتھ ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ کے جاری تعمیری کاموں کا مشاہدہ کیا۔ چیف سکریٹری نے ایمفی تھیٹر جس میں 100 ن نشستوں کی گنجائش رہے گی۔ کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا۔

یہ تھیٹر، مجسمہ کے نیچے تعمیر کی جارہی ہے۔ عہدیداروں نے لینڈ اسکپنگ کاموں اور دیگر سیول کاموں میں پیشرفت کے بارے میں بتایا قبل ازیں چیف سکریٹری نے سکریٹریٹ کے تعمیری کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔