پولیس بھرتی امتحان میں ناکامی، لڑکی نے خودکشی کرلی

حکومت نے حال ہی میں امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں لکشمی کوالیفائی نہیں کرپائی۔ اس نے یہ بات اپنے والدین سے چھپائی۔اس نے مایوسی کے عالم میں کھیت میں ماں کے ساتھ کھیت میں کام کرنے کے دوران کیڑے ماردواپلی لی۔

حیدرآباد: پولیس میں بھرتی کیلئے منعقدہ امتحان کو کوالیفائی نہ کرپانے پر مایوس ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے اندول منڈل کے کنسان پلی میں پیش آیا۔

اس کی شناخت19سالہ آر لکشمی کے طورپر کی گئی ہے جو سداشیو پیٹ کے ایک کالج میں ڈگری سال اول میں تعلیم حاصل کررہی تھی۔ اس نے پولیس کی ملازمت حاصل کرنے کے مقصد سے پولیس کا پری لمنری امتحان تحریر کیا۔

حکومت نے حال ہی میں امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں لکشمی کوالیفائی نہیں کرپائی۔ اس نے یہ بات اپنے والدین سے چھپائی۔اس نے مایوسی کے عالم میں کھیت میں ماں کے ساتھ کھیت میں کام کرنے کے دوران کیڑے ماردواپلی لی۔

اس کی صحت بگڑنے پر اس کو علاج کے لئے جوگی پیٹ کے سرکاری اسپتال لایا گیا۔ بعد ازاں بہتر علاج کے لئے اس کو سنگاریڈی کو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button