جرائم و حادثات

اقامتی ڈگری کالج طلبا کھانا کھانے کے بعد بیمارپڑگئے

سنگاریڈی ضلع کے بودیرا سوشل ویلفیئر اقامتی ڈگری کالج کے طلبا گذشتہ روز دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بیمار ہو گئے۔

حیدرآباد: سنگاریڈی ضلع کے بودیرا سوشل ویلفیئر اقامتی ڈگری کالج کے طلبا گذشتہ روز دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد بیمار ہو گئے۔

کئی ڈگری طلباء نے پیٹ میں درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کو سنگاریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ان کا علا ج کیاجارہا ہے۔

ضلع کلکٹر ڈاکٹر سرتھ نے طلبا اسپتال کی میڈیکل ٹیم کو بہتر علاج اور طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

ڈاکٹروں نے کلکٹر کو بتایا کہ متاثرین کی حالت اب مستحکم ہے۔انہوں نے طلبا سے بات چیت کی اور کہا کہ ان کے بہتر علاج کویقینی بنایاجارہا ہے۔