آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم سے دہلی جانے والے طیارہ کی روانگی منسوخ، مسافرین برہم

ایرانڈیا کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ٹکٹ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے تیار نہیں ہوئے جس کی وجہ سے آخری لمحات میں پرواز منسوخ کردی گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم سے قومی دارالحکومت دہلی جانے والے طیارہ کی روانگی کو منسوخ کردیاگیا۔ مسافرین نے اس واقعہ پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایئر انڈیا نے ایک بار پھر لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا دورہ دہلی متوقع
ٹرافک تحدیدات کے باعث شہر کی سڑکیں سنسان
وشاکھاپٹنم میں کانگریس کا جلسہ، ریونت ریڈی کی شرکت
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار

 انہوں نے کہا کہ وشاکھا سے دہلی کی فلائٹ اچانک منسوخ کر دی گئی۔انہوں نے کہاکہ ایئر انڈیا نے تاخیر سے کل رات 9 بجے روانہ ہونے والی پرواز کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ ایرانڈیا کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ٹکٹ تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے تیار نہیں ہوئے جس کی وجہ سے آخری لمحات میں پرواز منسوخ کردی گئی۔

 مسافرین نے اس واقعہ پر برہمی کا اظہار کیا اور ایرانڈیا کے منیجر کے بارے میں وہاں موجود ملازمین سے پوچھا۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں ایک گھنٹہ سے پوچھنے کے باوجود جواب نہیں دیاگیا۔

 منیجر کو اس بات کی اطلاع دی گئی۔منیجر کے آنے کے بعد مسافرین نے کہا کہ ان کو دہلی جانا ضروری تھا تاہم اچانک یہ فلائٹ منسوخ کردی گئی جس سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔