حیدرآباد

نئے تلنگانہ سکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ کا دفتر ہوگا اس منزل پر

اس افتتاح کے بعد وہ اپنے چیمبر میں ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ اسی دن سے سکریٹریٹ میں سرکاری سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔ اس نئی عمارت کا کام روزانہ تین شفٹس میں جاری ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں نئے سکریٹریٹ جس کی تعمیر تقریبا آخری مرحلہ میں پہنچ گئی ہے، کا افتتاح سمجھا جاتا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ18جنوری کو کریں گے۔

دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کے نام سے تعمیر کئے جارہے اس عصری اور تمام سہولیات سے لیس سکریٹریٹ کی چھٹویں منزل پر وزیراعلی نے اپنے بلاک کا افتتاح کرنے سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔

اس افتتاح کے بعد وہ اپنے چیمبر میں ذمہ داری سنبھال لیں گے۔ اسی دن سے سکریٹریٹ میں سرکاری سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔ اس نئی عمارت کا کام روزانہ تین شفٹس میں جاری ہے۔

وزیراعلی نے ان کاموں کو دی گئی مہلت میں مکمل کرلینے کی ہدایت دی ہے۔ حال ہی میں سکریٹریٹ کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے مشورہ دیا کہ کاموں میں تیزی لائی جائے۔

افتتاحی تقریب سنکرانتی کے بعد منعقد کی جائے گی۔ چونکہ 18 جنوری ایک اچھا مہورت سمجھا جارہا ہے، اس لئے توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ اس دن سکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔