حیدرآباد

خستہ حال محبوب چوک مارکٹ کی تعمیرنو کے کام جاریہ ماہ شروع ہوں گے

اروند کمار اسپیشل چیف سکریٹری شہری ترقی تلنگانہ نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے یہ کام کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے تاریخی ثقافتی ورثہ کی حامل محبوب چوک مارکٹ(مرغی چوک) کی تعمیرنو اور اسے دوبارہ ترقی دینے کے کام کئے جائیں گے۔

اروند کمار اسپیشل چیف سکریٹری شہری ترقی تلنگانہ نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور قلی قطب شاہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے یہ کام کئے جارہے ہیں۔

اس عمارت کے اصل طرز کو برقراررکھتے ہوئے کئے جانے والے ان کاموں کی تخمینی لاگت 36کروڑ روپئے ہوگی۔ان کاموں کا آغاز 22دسمبر سے ہوگا اور ان کی تکمیل کے لئے 18ماہ درکار ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ محبوب چوک مارکٹ مکمل طورپر خستہ حالی کا شکار ہے اور گرنے کے دہانے پر ہے۔تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو نے بھی اس ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا ہے۔