حیدرآباد

ماں کی ڈانٹ پر بیٹے نے خودکشی کرلی

پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ ماں کی جانب سے ڈانٹ پر مایوسی کے عالم میں ہی اس نوجوان نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اطلا ع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

حیدرآباد: ماں کی ڈانٹ پر بیٹے نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے بالانگر میں پیر کی شب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق سائی کمار نامی نوجوان بالانگر اولڈ ولیج میں اپنے خاندان کے ساتھ مقیم تھا۔سائی کمارکی ماں نے کسی مسئلہ پر اس کی ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر وہ کافی مایوس تھا۔

متعلقہ خبریں
بیٹے کا قتل : باپ کو عمر قید کی سزا
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
آسٹریلیا کے کپتان پیاٹ کمنس کی والدہ کا انتقال
دفاتر میں لڑکیوں کو رکھنا فیشن بن گیا
مستقبل کی مائیں:اپنی صحت کا خیال رکھیں

اس کی ماں جب شام میں مکان واپس ہوئی تو اس نے اپنے بیٹے کو پنکھے کے لٹکتا ہوا دیکھا۔پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ ماں کی جانب سے ڈانٹ پر مایوسی کے عالم میں ہی اس نوجوان نے یہ انتہائی اقدام کیا۔اطلا ع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔