طالب علم کے قتل کیس میں گرفتار طالبہ ضمانت پر رہا

قتل کے اس سنسنی خیز کیس میں گرفتاری کے دوہفتوں کے اندر رنگاریڈی ضلع کی ایک عدالت نے لڑکی کو ہفتہ کے روز ضمانت منظور کی تھی۔ نہاریکا ریڈی، ہری کرشنا کی گرل فرینڈ تھی جس (کرشنا) نے اپنے دوست این نوین کا بے دردی کے ساتھ قتل کردیا تھا۔

حیدرآباد: نہاریکا ریڈی جو ایک نوجوان کی گرل فرینڈ ہے جس نے گزشتہ ماہ محبت کے مثلث میں شامل اپنے دوست کا سفاکانہ طور پر قتل کردیا تھا۔ کو اتوار کے روز ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

 قتل کے اس سنسنی خیز کیس میں گرفتاری کے دوہفتوں کے اندر رنگاریڈی ضلع کی ایک عدالت نے لڑکی کو ہفتہ کے روز ضمانت منظور کی تھی۔ نہاریکا ریڈی، ہری کرشنا کی گرل فرینڈ تھی جس (کرشنا) نے اپنے دوست این نوین کا بے دردی کے ساتھ قتل کردیا تھا۔

 اُس نے نہ صرف دوست کا قتل کردیا بلکہ اس کا سر، تن سے جدا کردیا اور اس کا دل چیر کر دوست کے اعضائے مخصوصہ کو کاٹ دیا تھا۔ پولیس نے 6مارچ کو نہاریکار اور پربھا یتی حسین کو گرفتار کیا تھا اور حسین کو اس کیس میں ملزم نمبر تین بنایا گیا۔

 حسین پر نوین کے لاش کے اعضا کو ٹھکانے لگانے میں ملزم کرشنا کی مدد کرنے کا الزام ہے جبکہ نہاریکا نے جرم کے ارتکاب کے بعد اپنے بوائے فرینڈ کو قتل کے اخراجات کے طور پر رقم ادا کی تھی۔ ہری کرشنا نے 21 سالہ اپنے دوست انجینئرنگ طلب علم نوین کا پدا عنبر پیٹ میں قتل کردیا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button