ٹریفک پولیس نے آپریشن روپ میں شدت پیدا کردی

کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے جوبلی ہلز روڈ نمبر45کا اچانک معائنہ کیا۔ ٹریفک عہدیداروں نے ان کو ٹریفک کے بہاو‘ مقامی سڑکوں پر ٹریفک کے لوڈ سے واقف کروایا۔

حیدرآباد: حیدرآباد ٹریفک پولیس نے آپریشن روپ میں شدت پیدا کردی ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر حیدرآباد ٹریفک پولیس کی 25اکائیوں کی جانب سے مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مہم کے دوران ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی پر 472موٹر سیکل سواروں کے ساتھ ساتھ 18تجارتی اداروں پر 3لاکھ65ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

 کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے جوبلی ہلز روڈ نمبر45کا اچانک معائنہ کیا۔ ٹریفک عہدیداروں نے ان کو ٹریفک کے بہاو‘ مقامی سڑکوں پر ٹریفک کے لوڈ سے واقف کروایا۔ کمشنر پولیس نے شہریوں سے خواہش کی کہ وہ ٹریفک قواعد کی پابندی کریں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button