تلنگانہ

ضلع عادل آباد میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے

ضلع عادل آباد میں کل شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اطلاعات کے مطابق ان جھٹکوں کامرکز اوٹنور سے سات کلو میٹر دور دس کلومیٹرگہرائی میں رہا۔

حیدرآباد: ضلع عادل آباد میں کل شب زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اطلاعات کے مطابق ان جھٹکوں کامرکز اوٹنور سے سات کلو میٹر دور دس کلومیٹرگہرائی میں رہا۔

عہدیداروں نے کہاکہ رچر اسکیل پر ان جھٹکوں کی شدت 3.0درج کی گئی ہے۔ان جھٹکوں کے ساتھ ہی لوگ،خوف کے عالم میں گھروں سے نکل پڑے اور کئی افراد نے جان بچانے کیلئے سڑکوں پر ہی رات گذارنے کو ترجیح دی۔

بعض افراد سل فونس کے ذریعہ اپنے رشتہ داروں کی خیریت معلوم کرتے دیکھے گئے۔ان جھٹکوں میں کسی بھی قسم کی اموات یا پھر کسی بھی قسم کے نقصانات کا پتہ نہیں چل سکا۔

مقامی افراد کے مطابق یہ جھٹکے کل شب تقریبا 11.23بجے محسوس کئے گئے۔انہوں نے کہاکہ یہ جھٹکے تین سکنڈس تک محسوس کئے گئے۔