چور پر پتھر سے حملہ، مکان مالک گرفتار

چور جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے، چوری کی غرض سے ایک مکان میں داخل ہوا تاہم چوکس مکان مالک نے اس کو پکڑلیااوراس کے سرپربھاری پتھر سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں چورزخمی ہوگیا۔

حیدرآباد: گھر میں چوری کی غرض سے پہنچے ایک چور کو مکان مالک نے پکڑ کر اس کے سر پر پتھر سے حملہ کردیاجس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔اس واقعہ کے بعد پولیس نے مکان مالک کو گرفتار کرلیا۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کی سرسلہ روڈ پر چور جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے، چوری کی غرض سے ایک مکان میں داخل ہوا تاہم چوکس مکان مالک نے اس کو پکڑلیااوراس کے سرپربھاری پتھر سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں چورزخمی ہوگیا۔

بعد ازاں مقامی افراد نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد ایمبولنس طلب کرتے ہوئے چور کوعلاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا اور مکان مالک کو حراست میں لے لیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button