شمالی بھارت

شمالی ہندوستان میں شدید سردی کی لہر

محکمہ کے مطابق چنڈی گڑھ میں آج کم سے کم درجہ حرارت نو ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ چنڈی گڑھ میں صبح کے وقت دھند اور دن کے وقت موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔

نئی دہلی: پہاڑی علاقوں میں برف باری اور کمزور مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں شدید سردی کے ساتھ سردی کی لہر جاری ہے۔

محکمہ موسمیات سے موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی، ہریانہ سمیت کئی ریاستوں میں آج صبح گھنی دھند چھائی رہی۔ دوسری جانب ویسٹرن ڈسٹربنس کی وجہ سے چنڈی گڑھ میں ہلکی بارش اور نئے سال کے موقع پر پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ کے مطابق دارالحکومت دہلی اور این سی آر کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ کے مطابق چنڈی گڑھ میں آج کم سے کم درجہ حرارت نو ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ چنڈی گڑھ میں صبح کے وقت دھند اور دن کے وقت موسم صاف رہنے کا امکان ہے۔

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.7، کپواڑہ میں منفی 3.5 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

برفباری کی وجہ سے لداخ-کشمیر کی تمام جھیلیں، نالے اور ندیاں منجمد ہو چکی ہیں۔ پہاڑ برف سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ لیہہ میں کم ازکم درجہ حرارت منفی 13.4 ڈگری، کارگل میں منفی 10.3 ڈگری سیلسیس درج کیاگیا۔

ہماچل پردیش بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔

ہماچل پردیش میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہماچل کے کلپا میں آج ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب اگر درجہ حرارت کی بات کریں تو کم از کم درجہ حرارت ایک ڈگری اور زیادہ سے زیادہ نو ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کلپا میں کل کم از کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ کلّو میں آج بھی مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ منالی میں کم از کم درجہ حرارت صفر اور زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری درج کیا گیا۔

اتراکھنڈ کے بدری ناتھ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منفی 14.3 ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدری ناتھ میں آج ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ دہرادون میں آج کم ازکم درجہ حرارت 7 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ دپہر کے وقت دہرادون بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔