حیدرآباد

وشاکھاپٹنم پلانٹ کی نجی کاری کو روکنے کے ٹی آر کا مطالبہ

کے ٹی آر نے مطالبہ کیا کہ مرکز وشاکھاپٹنم کی اسٹیل مصنوعات خریدے اور ورکنگ کیپیٹل کو مالی امداد فراہم کرے۔ کے ٹی راما راونے مرکزی حکومت سے اسٹیل پلانٹ کے لیے 5 ہزار کروڑ روپئے مختص کرنے کی بھی خواہش کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کے کارگذارصدرو وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے آندھراپردیش کے وشاکھا اسٹیل پلانٹ کی نجی کاری کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
جو کچھ تھا، ٹریلر تھا، عوام کو ابھی بہت دیکھنا باقی ہے: کے ٹی آر
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
سپریم کورٹ میں حکومت اے پی کے خلاف عرضی خارج
الیکشن سے قبل گاڑیوں کی تلاشی مہم: 5.12 کروڑ ضبط، 6 افرادگرفتار
اے پی میں ذات پرمبنی جامع مردم شماری کا آغاز

 انہوں نے اس سلسلہ میں مرکزی حکومت کو ایک کھلا خط روانہ کیا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ا سٹیل کو پرائیویٹ کمپنیوں کے حوالے کرنے کی سازش ہو رہی ہے۔

وزیر موصوف نے سوال کیا کہ مرکزی حکومت جس نے کارپوریٹس کے 12.5 لاکھ کروڑ روپے کے قرضہ جات معاف کیے ہیں، وشاکھا اسٹیل پلانٹ پر رحم کیوں نہیں کر رہی ہے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکز وشاکھاپٹنم کی اسٹیل مصنوعات خریدے اور ورکنگ کیپیٹل کو مالی امداد فراہم کرے۔ کے ٹی راما راونے مرکزی حکومت سے اسٹیل پلانٹ کے لیے 5 ہزار کروڑ روپئے مختص کرنے کی بھی خواہش کی۔