ایر پورٹ مسافرین کیلئے ٹراویل ایڈوائزری جاری

تہوار کے سیزن اور آنے والے دنوں میں مسافرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر شمس آباد انٹر نیشنل ایرپورٹ نے ایک ٹراویل ایڈوائزری جاری کی ہے۔

حیدرآباد: تہوار کے سیزن اور آنے والے دنوں میں مسافرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر شمس آباد انٹر نیشنل ایرپورٹ نے ایک ٹراویل ایڈوائزری جاری کی ہے۔

جس میں مسافرین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کرلیں کیونکہ ایر پورٹ سے شہر جانے اور ایر پورٹ آنے کیلئے حمل ونقل کی سہولتوں کے بارے میں طویل انتظار کرنا پڑسکتا ہے اور مسافرین، ایر پورٹ پر دستیاب حمل ونقل کی مختلف سہولتوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

آمد ورفت میں حمل ونقل کی مختلف سہولتوں میں راپڈوٹیکسی، کار رینٹلس، اولا اور اوبر کیابس، پری پیڈ ٹیکسی، شی کیاب، اور پشیل لگژری ایر پورٹ لائن سہولتیں شامل ہیں۔

ٹی ایس آر ٹی سی نے شلپا رامم ہائی ٹیک سٹی سے حیدرآباد ایر پورٹ تک بس سرویس شروع کی ہے۔

شلپا رامم سے ہر30منٹ کے وقفہ سے ایر پورٹ کیلئے بس روانہ ہوگی۔ یہ بس سرویسس4:30 بجے صبح سے 10:30 بجے شب تک جاری رہے گی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button