حیدرآباد

چھوٹا ایر کرافٹ خریدنے ٹی آر ایس کا فیصلہ

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ٹی آر ایس کے سپریمو مرکز میں بی جے پی کے متبادل ایک محاذ کی تشکیل کے حصہ کے طور پر اپوزیشن جماعتوں کے برسراقتدار ریاستوں کا دورہ کررہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے قومی سیاست میں داخلہ سے حکمراں جماعت ٹی آر ایس نے ایک ایر کرافٹ (ہوائی جہاز) خریدنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ پارٹی سربراہ، اس جہاز کے ذریعہ ملک کے مقامات، ریاستوں تک سفر کرسکیں۔

6 سے8 نشستوں کے گنجائش کا حامل چھوٹا طیارہ خریدنے کا فیصلہ کل جمعرات کے روز کیا گیا۔ جس کی لاگت تقریباً80کروڑ روپے ہوگی۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کے سی آر کی جانب سے وجئے دشمی (دسہرہ) کے روز5/ اکتوبر کو نئی قومی سیاسی جماعت کے اعلان کے فوری بعد اس ہوائی جہاز کاآرڈر دیا جائے گا۔

 چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ  ٹی آر ایس کے سپریمو مرکز میں بی جے پی ک ے متبادل ایک محاذ کی تشکیل کے حصہ کے طور پر اپوزیشن جماعتوں کے برسراقتدار ریاستوں کا  دورہ کررہے ہیں۔ وہ مختلف ریاستوں جیسے مہاراشٹرا، بہار، ٹاملناڈو کے حالیہ دورہ کیلئے چارٹر طیارہ استعمال کیا تھا۔