ٹی آرایس‘غداران تلنگانہ کاٹولہ: بنڈی سنجے

بنڈی سنجے نے کہاکہ تلنگانہ کاز سے جڑے اصل سپاہی ایک کے بعد دیگر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ محبان تلنگانہ کواحساس ہوچکا ہے کہ حصول تلنگانہ کے مقاصد بی جے پی کے ذریعہ ہی پایہ تکمیل کوپہنچ سکتے ہیں۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار نے ٹی آرایس کوغداران تلنگانہ کاٹولہ قرار دیا۔ آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تشکیل تلنگانہ کے بعد ٹی آرایس کوتلنگانہ مخالفین کے گروہ میں تبدیل کردیاگیا اور اب بی جے پی محبان تلنگانہ کی علم بردار جماعت بن چکی ہے۔

تلنگانہ کاز سے جڑے اصل سپاہی ایک کے بعد دیگر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ محبان تلنگانہ کواحساس ہوچکا ہے کہ حصول تلنگانہ کے مقاصد بی جے پی کے ذریعہ ہی پایہ تکمیل کوپہنچ سکتے ہیں۔

 انہوں نے سابق رکن پارلیمنٹ بی نرسیاگوڑ کے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ نرسیا گوڑ 19 اکتوبر کو پارٹی کے اعلیٰ قائدین کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوں گے اور 20 اکتوبر سے منگوڈ ضمنی انتخاب کی مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے پیش قیاسی کرتے ہوئے کہاکہ منگوڈ ضمنی انتخابات میں راجگوپال ریڈی کی کامیابی طئے ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button