ٹی آرایس ایم پی کیشوراؤ پریس کونسل آف انڈیا کی رکنیت سے مستعفی

تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ میڈیا اور آزادی اظہار کے خلاف مرکزی حکومت کا امتیازی سلوک ہی کیشور او کے استعفیٰ کی وجہ ہے۔

حیدرآباد: ٹی آر ایس لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن کے کیشو راؤ نے پریس کونسل آف انڈیا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے صدرنشین راجیہ سبھا کے نام لکھے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پریس کونسل آف انڈیا کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین کو پہلے ہی مطلع کر چکے ہیں کہ وہ اس رکنیت کو چھوڑ رہے ہیں۔تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ میڈیا اور آزادی اظہار کے خلاف مرکزی حکومت کا امتیازی سلوک ہی کیشور او کے استعفیٰ کی وجہ ہے۔ پریس کونسل آف انڈیا کے ممبر کی حیثیت سے اپنی معیاد کے دوران انہوں نے پیڈ نیوز پر ایک اہم مطالعہ کیا اور ایک رپورٹ پیش کی تھی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button