حیدرآباد

دو سائبرکریمنل چندانگرپولیس کے جال میں

چندانگر پولیس سائبرآباد نے آج2 سائبرکرائم میں ملوث افراد کوگرفتارکرلیا اور ملزمین کے قبضے سے3لاپ ٹاپ، یاماہا بائک،8 سل فونس اورنقد رقم1,40,000 روپے برآمد کرلئے۔

حیدرآباد: چندانگر پولیس سائبرآباد نے آج2 سائبرکرائم میں ملوث افراد کوگرفتارکرلیا اور ملزمین کے قبضے سے3لاپ ٹاپ، یاماہا بائک،8 سل فونس اورنقد رقم1,40,000 روپے برآمد کرلئے۔

ملزمین کی شناخت21 سالہ وی ناگاپریم پیشہ امیزان سیرا ساکن گرین پارک کالونی روڈنمبر5‘ کرمن گھاٹ سرونگر متوطن نلگنڈہ ضلع اور20سالہ بناوت کمارپیشہ امیزان پیکنگ ساکن گرین پارک کالونی روڈ نمبرlکرمن گھاٹ متوطن ضلع نلگنڈہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ملزمین نے41 واقعات میں ملوث بتائے گئے ہیں۔ ملزمین کے خلاف 9 فروری2023کوایک شکایت پرمقدمہ درج کیاگیا۔ ملزمین نے بی ایس این ایل کے نئے سم کارڈس لیکر واٹس اپ پر پیامات روانہ کرتے ہوئے دھوکہ دیاکرتے ہیں۔

ملزمین41دھوکہ دہی کی وارداتوں میں ملوث تھے، جس میں چندانگر اور رچہ کنڈہ، سائبرآبادسائبرکرائم پولیس اسٹیشنوں کے علاوہ سنگاریڈی‘ گرگاؤں‘ ہریانہ اورحیدرآباد شامل ہیں۔

ڈی سی پی مادھاپورشلھاوتی (مادھاپورزون) اے سی پی میاں پورڈیویژن پی نرسمہاراؤ کی نگرانی میں ڈیٹکیوانسپکٹر پولیس چندانگراورکرائم اسٹاف نے یہ گرفتاری عمل میں لائی۔