حیدرآباد

عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے دو، دو دروازے کھولدئیے گئے

شہر حیدرآباد اور اس کے نواحی علاقوں میں گذشتہ چند دنوں کی بھاری بارش کی وجہ سے شہر کے دو قدیم ذخائر آب عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں پانی کا بہاؤ تیزی سے جاری ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد اور اس کے نواحی علاقوں میں گذشتہ چند دنوں کی بھاری بارش کی وجہ سے شہر کے دو قدیم ذخائر آب عثمان ساگر اور حمایت ساگر میں پانی کا بہاؤ تیزی سے جاری ہے۔

جس کے نتیجہ میں دونوں ذخائر آب کی سطح مکمل ہوچکی ہے۔

سطح آب مکمل ہونے کے بعد حیدرآباد میٹرو پولیٹن، واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے عہدیدار، عثمان ساگر اور حمایت ساگر کے دو، دو دروازوں کو اوپر اٹھاتے ہوئے فاضل پانی کو موسیٰ ندی میں چھوڑ رہے ہیں۔

حمایت ساگر میں پانی، مکمل سطح1763.50 فٹ تک پہنچ چکا ہے اور 1800 کیوزک انفلو 2060 کیوزک پانی خارج کیا جارہا ہے جبکہ عثمان ساگر (گنڈی پیٹ) میں پانی کا بہاؤ 450کیوزک اور اخراج 467کیوزک بتایا گیا ہے۔