ایشیاء

سعودی عرب، معاشی بحران سے دوچار پاکستان کی بھرپور مدد کرے گا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ہفتہ کے دن نئے وزیراعظم شہباز شریف کو تیقن دیا کہ سعودی عرب‘ پاکستان کی بھرپور مدد کرے گا جو مشکل معاشی بحران سے دوچار ہے۔

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ہفتہ کے دن نئے وزیراعظم شہباز شریف کو تیقن دیا کہ سعودی عرب‘ پاکستان کی بھرپور مدد کرے گا جو مشکل معاشی بحران سے دوچار ہے۔

متعلقہ خبریں
دوہری مہارت کے کھلاڑی
شہباز شریف کی بحیثیت وزیراعظم پاکستان حلف برداری
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید
پاکستان کو 1.2 بلین امریکی ڈالر کا اگلاقرض ملنے کی راہ ہموار

ریاض نے ماضی قریب میں پاکستان کی بڑی مدد کی ہے۔ اس نے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر گھٹ جانے پر بھاری رقومات جمع کرائیں۔

اس نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 بلین امریکی ڈالر جمع کرائے تھے اور اس کی میعاد مزید ایک سال بڑھاکر دسمبر 2024 تک کردی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کو کراؤن پرنس نے فون پر مبارکباد دی۔ کراؤن پرنس نے کہا کہ دونوں ممالک کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔