سری سیلم ہائی وے پر ڈی سی ایم اور کار میں تصادم، 4 ہلاک

حیدرآباد۔ سری سیلم ہائی وے پر تما لور گیٹ پر یہ حادثہ پیش آیا جہاں ایک ڈی سی ایم ویان، کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 4افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: ریاست کے ضلع رنگاریڈی میں جمعہ کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ حیدرآباد۔ سری سیلم ہائی وے پر تما لور گیٹ پر یہ حادثہ پیش آیا جہاں ایک ڈی سی ایم ویان، کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 4افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

 جن کی شناخت،35 سالہ بی یادیا،35 سالہ این سرینواسلو، 33سالہ کیشولو اور 36 سالہ ای راما سوامی کے طور پر کی گئی ہے۔ مرنے والوں کا تعلق ضلع ناگر کرنول کے موضع پوتے پلی سے بتایا گیا ہے۔

 پولیس ک ے مطابق یہ افراد، شادی بیاہ تقاریب میں پکوان کرتے ہوئے گذر بسر کررہے تھے۔ حیدرآباد میں منعقدہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد جمعرات کی شب یہ افراد اپنے مکان واپس ہورہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔ تما پور گیٹ پر ایم اے کے پروجیکٹ کے قریب جمعہ کی صبح میں ڈی سی ایم ویان اور کار میں ٹکر ہوگئی، پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button