ونستھلی پورم:کار دکان میں گھس پڑی، 2 افراد زخمی

حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا اور کار میں سواردو نوجوان معمولی زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے کہاکہ کار میں سوار دو نوجوان حالت نشہ میں تھے جو اس حادثہ کے بعد کار چھوڑکر وہاں سے فرار ہوگئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ونستھلی پورم این جی اوز کالونی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب حالت نشہ میں کار چلانے والے ایک نوجوان نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار،دکان کے شٹرسے ٹکراگئی۔

س حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا اور کار میں سواردو نوجوان معمولی زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے کہاکہ کار میں سوار دو نوجوان حالت نشہ میں تھے جو اس حادثہ کے بعد کار چھوڑکر وہاں سے فرار ہوگئے۔

حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں نے اس خصوص میں پولیس کو چوکس کیا۔پولیس نے وہاں پہنچ کر ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس اس کار کے مالک تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button