ویڈیو: حیدرآباد میں آسمان پر انوکھی شئے، ماہرین کی وضاحت

کئی افراد،ایک دوسرے سے آسمان پر نظرآنے والی سفید رنگ کی شئے کے بارے میں پوچھتے رہے۔یہ شئے، آج صبح تقریبا 7.30بجے نظرآئی تاہم رگھونندن نے کہا کہ یہ دراصل ہیلیم کا بیلون ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے شہریوں کوچہارشنبہ کی صبح آسمان پر حیرت انگیز منظر دکھائی دیا جہاں ایک عجیب شئے نظرآرہی تھی۔کئی افراد نے اس کو تعجب سے دیکھ کر اسے سیارہ، تارہ یا آسمانی شئے وغیرہ سمجھاتاہم کچھ ہی دیر بعد پلینٹری سوسائٹی آف انڈیا کے ڈائرکٹر رگھونندن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیشنل بیلون فیسلٹی کی جانب سے بھیجاگیا ریسرچ بیلون ہے۔

کئی افراد،ایک دوسرے سے آسمان پر نظرآنے والی سفید رنگ کی شئے کے بارے میں پوچھتے رہے۔یہ شئے، آج صبح تقریبا 7.30بجے نظرآئی تاہم رگھونندن نے کہا کہ یہ دراصل ہیلیم کا بیلون ہے۔بنیادی طورپراس کو ماحولیاتی تجزیہ کیلئے بھیجاگیا تھا۔

اس کے اندرتقریبا ایک ہزارکلو کاوزنی آلہ تھا۔ گذشتہ ماہ ہی اس کوچھوڑنے کی نوٹس جاری کی گئی تھی۔اس طرح کے غبارے سے مختلف اونچائیوں پر دباو، درجہ حرارت، رطوبت اور ہوائی رفتارکی تبدیلی کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button