ہم دھوکہ کھاچکے ہیں، آپ دھوکہ نہ کھائیں، منگوڑ میں پوسٹر سے ہلچل

مکانات اور ملگیات کی دیواروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے تلگو زبان میں لگائے گئے پوسٹرس میں کہاگیا ”ہم دھوکہ کھاچکے ہیں۔ آپ دھوکہ نہ کھائیں“۔اس تحریرکے نیچے لکھاگیا ہے ”دوباک کے عوام“۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے حلقہ اسمبلی منگوڑو جس کا ضمنی انتخاب ہونے والا ہے میں جگہ جگہ لگائے گئے پوسٹرس سے ہلچل مچ گئی ہے۔اس حلقہ کے مختلف علاقوں کے مکانات اور ملگیات کی دیواروں پر نامعلوم افراد کی جانب سے تلگو زبان میں لگائے گئے پوسٹرس میں کہاگیا ”ہم دھوکہ کھاچکے ہیں۔

آپ دھوکہ نہ کھائیں“۔اس تحریرکے نیچے لکھاگیا ہے ”دوباک کے عوام“۔ اس سے پہلے چوٹ اُپل میونسپلٹی میں دوباک اور حضور آباد کے عوام کے نام سے پوسٹر لگائے گئے تھے۔واضح ر ہے کہ دوباک میں ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی۔

زعفرانی جماعت کے ایم ایل اے رگھونندن راؤ،منگوڑومیں انتخابی مہم چلارہے ہیں۔واضح رہے کہ حلقہ منگوڑو کا ضمنی انتخاب، کانگریس کے رکن اسمبلی راج گوپال ریڈی کے کانگریس اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفی کے سبب ضروری ہوگیا ہے جنہوں نے زعفرانی جماعت میں شمولیت اختیار کی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button