شوہر کے ہاتھوں اسکول ٹیچر کا قتل

پولیس کے بموجب 32 سالہ کریم بیگم جو خانگی ٹیچر کی حیثیت سے ملازم تھیں، اس خاتون کے شوہر محمد یوسف نے بحث و تکرار کے بعد سر پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں مذکورہ خاتون مقام واقعہ پر ہی ہلاک ہوگئی۔

حیدرآباد: لنگر ہاؤز پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون اسکول ٹیچر کی دن دہاڑے قتل کی واردات پیش آئی۔

پولیس کے بموجب 32 سالہ کریم بیگم جو خانگی ٹیچر کی حیثیت سے ملازم تھیں، اس خاتون کے شوہر محمد یوسف نے بحث و تکرار کے بعد سر پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں مذکورہ خاتون مقام واقعہ پر ہی ہلاک ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ کریم بیگم، شوہر سے بحث و تکرار کے بعد مکان سے باہر نکل گئی تھی، ملزم محمد یوسف نے خاتون کا پیچھا کر کے مصروف ترین مقام پر لوہے کی سلاخ سے حملہ کردیا اور خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

لنگر ہاؤز پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس نے مذکورہ ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ لاش کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کردیا گیا ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button