الزامات ثابت ہونے پر استعفیٰ دے دوں گا: روہت ریڈی

روہت ریڈی، جنہوں نے منشیات کے معاملے میں ان کے ملوث ہونے کے بارے میں بنڈی سنجے کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے کا ان کو چیلنج کیا تھا، آج ایک مرتبہ پھر چارمینار کی مندر پہنچے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آرایس کے ارکان اسمبلی کی خریداری کی مبینہ کوشش معاملہ کے شکایت کنندہ پائلٹ روہت ریڈی نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی لیڈران ان کے خلاف منشیات کے الزامات ثابت کرتے ہیں تو وہ ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے الزام ثابت نہ ہونے پر بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور رگھونندن راؤ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ روہت ریڈی، جنہوں نے منشیات کے معاملے میں ان کے ملوث ہونے کے بارے میں بنڈی سنجے کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے کا ان کو چیلنج کیا تھا، آج ایک مرتبہ پھر چارمینار کی مندر پہنچے۔

روہت ریڈی نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنجے نے ان کا چیلنج قبول نہیں کیا، اس لیے عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنجے سچے ہندو نہیں ہیں۔ بنڈی سنجے نوجوانوں کو مذہب کے نام پر بھڑکا کر گمراہ کر رہے ہیں۔ روہت ریڈی نے بی جے پی لیڈران پر طاقت کا غلط استعمال کرنے اور تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن پر حملے کرنے کا الزام لگایا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button