حیدرآباد

یوٹیوبر تین مارملنا کی ضمانت کی درخواست مسترد

۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں اغوا‘ زدکوب اور اقدام قتل پر بک کیاگیا ہے۔ پولیس کے دو کانسٹبلس جو کہ پیر زادی گوڑہ علاقہ میں ڈیوٹی پر تھے ان کا اغوا کرکے Q نیوز کے دفتر کو لے جایاگیا جوکہ ملنا کی جانب سے چلایا جاتاہے۔

حیدرآباد: ضلع رنگاریڈی کی ایک عدالت نے یوٹیوبر چنتاپنڈو نوین کمار عرف تین مار ملنا کی ضمانت کی درخواست آج مسترد کردی جنہیں چار دوسروں کے ساتھ گرفتار کیاگیاتھا۔بتایا جاتاہے کہ پولیس کے دو ملازمین کو زدوکوب اور اغوا کرنے پر یہ گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
کابینہ میں نظام آباد، حیدرآباد اور رنگاریڈی سے نمائندگی صفر
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار

ملزمین جنہیں رچہ کنڈہ پولیس نے 21مارچ کو دیر گئے گرفتار کیاتھا چیرلہ پلی جیل میں رکھے گئے ہیں جو کہ حیدرآباد کے مضافات میں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں اغوا‘ زدکوب اور اقدام قتل پر بک کیاگیا ہے۔ پولیس کے دو کانسٹبلس جو کہ پیر زادی گوڑہ علاقہ میں ڈیوٹی پر تھے ان کا اغوا کرکے Q  نیوز کے دفتر کو لے جایاگیا جوکہ ملنا کی جانب سے چلایا جاتاہے۔

 یہاں لائے جانے کے بعد ملنا اور دوسروں نے انہیں زدوکوب کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس کے3 ملازمین نے اپنے شناختی کارڈس بھی بتائے لیکن ان پر حملہ کیاگیا اور مذکورہ Q  نیوز آفس کو لے جایاگیا جس کے بعد انہیں تین مار ملنا کے روبروپیش کیاگیا۔

 اور بتایاگیا کہ پولیس کے یہ ملازمین اپنے فرائض بہتر طور پر انجام نہیں دے رہے ہیں  وقت گزاررہے ہیں  جس کے بعد ملنا نے اپنی ساتھیوں کو حکم دیا کہ انہیں ان کے روم لایا جائے جہاں پر پولیس آفیسرس کو بری طرح زدکوب کیا گیا اور ان کے سیل فونس چھین لئے گئے۔