سوشیل میڈیاکرناٹک

ایرپورٹ پر سیکوریٹی میں کوتاہی

سیکوریٹی لاپرواہی کے باعث کولمبو سے بنگلورو پہنچی سری لنکن ایر لائن کی پرواز (UL713) کے مسافروں کو بغیر امیگریشن کے بین الاقوامی راہداری کی بجائے ڈومیسٹک ایریا میں لے جایا گیا۔

بنگلورو: سیکوریٹی لاپرواہی کے باعث کولمبو سے بنگلورو پہنچی سری لنکن ایر لائن کی پرواز (UL713) کے مسافروں کو بغیر امیگریشن کے بین الاقوامی راہداری کی بجائے ڈومیسٹک ایریا میں لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
فرضی ہوائی ٹکٹ کا استعمال، ایرپورٹ پر خاتون گرفتار
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب
دبئی۔ ممبئی فلائٹ میں حالت نشے میں گالی گلوج، دو افراد گرفتار

17مارچ کو پیش آنے والے اس واقعہ نے ایرپورٹ کی حفاظت اور حفاظتی اقدامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 17مارچ کی صبح 2:30 بجے پرواز کے لینڈ کرنے کے بعد مسافروں کو دو بسوں میں ٹرمینل 1 کے ڈومیسٹک ایریا میں لایا گیا۔ جب وہ بیاگیج بیلٹ پر پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ سری لنکن ایر لائنز کا نام اسکرین پر ظاہر نہیں کیا گیا۔

گھبرا کر مسافروں نے ہوائی اڈہ کے اہلکاروں سے رابطہ کیا، جس کی وجہ سے ایر لائن کے اہلکاروں کو یہ احساس ہوا کہ امیگریشن کا کوئی طریقہ کار انجام نہیں دیا گیا۔ اس کے بعد مسافروں کو امیگریشن کلیئر کرنے اگلے دو گھنٹے انتظار کرنے پر مجبور کیا گیا لیکن کچھ مسافر جن کے پاس سامان نہیں تھا وہ کلیئرنس کے بغیر ہوائی اڈہ سے نکل گئے تھے۔

ایک مسافر نے کہا کہ وہاں لوگ تھے جن کے پاس سامان نہیں تھا اور وہ آسانی سے ہوائی اڈہ سے نکل سکتے تھے۔

مزید برآں، تین غیر ملکی مسافر جن کے پاس کنیکٹنگ فلائٹ تھی، مناسب امیگریشن کلیئرنس کے بغیر پھنسے ہوئے تھے اور انہیں اپنے سفر کو آگے بڑھانے سے پہلے اس مسئلہ کے حل ہونے کا انتظار کرنا پڑا۔

ایرپورٹ اتھاریٹی، بنگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ لمیٹڈ (بی آئی اے ایل) کے ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ انسانی غلطی تھی جس کی وجہ سے یہ الجھن پیدا ہوئی اور اصلاحی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔