کرناٹک

بیوی کا قتل کرکے گمشدگی کی شکایت درج کروانے والا شوہر گرفتار

شادی کے دوران اس کے والدین نے کہا تھا کہ اس کی (خاتون) عمر 28سال ہے مگر چند دن بعد پرتھوی راج کو پتا چلا کہ وہ عمر میں اس سے 10سال بڑی ہے۔اس مسئلہ پر میاں بیوی میں اکثر بحث ہوتی تھی۔

بنگلورو: پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس پر اپنی بیوی کا قتل کرکے گمشدگی کی شکایت درج کرواکر واردات کی پردہ پوشی کا الزام ہے۔

گرفتار شخص کی شناخت 30سالہ پرتھوی راج متوطن بہار کی حیثیت سے کی گئی اور پولیس کو اس کے ساتھی سمیر کمار کی بھی تلاش ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سب سے پہلے 10سال قبل بہار سے بنگلورو آیا تھا اور الیکٹرانک مٹیریل ڈیلر کے طور پر کام کیا۔ مقتولہ کے ساتھ اس کی شادی2021میں ہوئی تھی۔

شادی کے دوران اس کے والدین نے کہا تھا کہ اس کی (خاتون) عمر 28سال ہے مگر چند دن بعد پرتھوی راج کو پتا چلا کہ وہ عمر میں اس سے 10سال بڑی ہے۔اس مسئلہ پر میاں بیوی میں اکثر بحث ہوتی تھی۔

دریں اثناء مقتولہ نے یو پی ایس سی کی بھی تیاری شروع کردی جس کے لیے اسے دہلی کا سفر کرنا پڑا۔ شوہر نے فون پر اس کے دوست کے ساتھ اس کے چیاٹس پر بھی اس سے سوال کیا۔

وہ اسے سیر کے لیے اڈپی ضلع کے مالپے بیچ لے گیا اور زوم کار بک کی جسے اس کا ساتھی چلارہا تھا۔ اگرچیکہ اس نے ہوٹل کے کمرے اور پھر بیچ کے قریب اس کا قتل کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔

تاہم ملزم نے 2/ اگست کو بنگلورو واپسی کے دوران اپنے منصوبہ کو انجام دیا۔ کار میں ہی اس نے اپنی بیوی کو اسی کے دوپٹے سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ نعش جنگل میں پھینک دی اور گھر واپس ہوگیا۔

پولیس سے رجوع ہو کر اس نے کہا کہ اس کی بیوی لاپتا ہے اور گمشدگی کی شکایت درج کروائی۔ پولیس کو شبہ ہوا، کیو ں کہ وہ بار بار اپنا بیان بدل رہا تھا۔ پولیس کی سخت پوچھ تاچھ کے بعد اس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔