کرناٹک

امیزون کے خلاف ہندو تنظیم کی پولیس میں شکایت

اپنی شکایت میں ہندو تنظیم نے کہا کہ ای۔تجارت پلیٹ فارم پر ”انکولوجی ہندو دیوتاؤں کی فائن آرٹس پینٹنگ“ کے تحت فروخت کی جارہی تصاویر سے کروڑہا ہندوؤں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔

بنگلورو: ہندو جن جاگرتی سمیتی نے لارڈ کرشنا اور رادھا کی فحش تصاویر فروخت کرنے پر امیزون کے خلاف شکایت درج کروائی۔ اپنی شکایت میں ہندو تنظیم نے کہا کہ ای۔تجارت پلیٹ فارم پر ”انکولوجی ہندو دیوتاؤں کی فائن آرٹس پینٹنگ“ کے تحت فروخت کی جارہی تصاویر سے کروڑہا ہندوؤں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔

https://twitter.com/SaffronSwamy/status/1560615680315367424

 ایک ایسے وقت جب کروڑہا ہندو کرشنا کی جنم اشٹمی منارہے ہیں، امیزون کا فحش تصاویر فروخت کرنے کا منصوبہ‘ انتہاپسند مقاصد کے تحت ہی تصور کیا جاسکتا ہے اور یہ تعزیرات ہند کی دفعہ 295، 295Aاور 298 کے تحت خلاف ِ قانون ہے۔

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے کمپنی کے لیے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ یہ شکایت بنگلورو کے سبرامنیانگر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ شکایت کے بعد ای تجارت کی کمپنی نے تصاویر ہٹالی ہیں۔