بھارت

پجاریوں کے خلاف راہول گاندھی کے ریمارکس پر احتجاج

کئی پجاریوں نے پیر کے دن کانگریس قائد راہول گاندھی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے یہ تبصرہ کرتے ہوئے پوجا کرنے والوں کی بے عزتی کی ہے کہ ہندوستان تپسویوں کا ملک ہے‘ پجاریوں کا نہیں۔

نئی دہلی: کئی پجاریوں نے پیر کے دن کانگریس قائد راہول گاندھی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے یہ تبصرہ کرتے ہوئے پوجا کرنے والوں کی بے عزتی کی ہے کہ ہندوستان تپسویوں کا ملک ہے‘ پجاریوں کا نہیں۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
سنجے راوت کے ریمارک پر رام مندر کے صدر پجاری کی تنقید
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی
ٹاملناڈو میں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی(ویڈیو)

راہول گاندھی نے ہریانہ میں حال میں کہا تھا کہ کانگریس تپسیا کی قائل ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی پوجا سنگھٹن ہے۔ بی جے پی‘ آر ایس ایس لوگوں کو ان کی پوجا کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان تپسیا کرنے والوں کا ملک ہے‘ پوجا کرنے والوں کا نہیں۔ یووا تیرتھ پروہت مہاسبھا کے اُجول پنڈت نے الزام عائد کیا کہ راہول گاندھی نے ہندوستان کی قدیم ثقافتی روایات کی بے عزتی کی ہے جن میں پجاریوں کا مرکزی رول ہے۔

واضح ہوگیا ہے کہ کانگریس قائد نے دکھاوے کے لئے جینو پہنا اور ماتھے پر تلک لگایا۔ اجول پنڈت نے دعویٰ کیا کہ راہول گاندھی کے ریمارکس برہمنوں کے خلاف ہیں۔ سوامی دیپانکر نے کہا کہ گاندھی خاندان کے چشم و چراغ نے اپنی یاترا کو محبت کی دکان قراردیا تھا لیکن اب وہ نفرت کی بات کرنے لگے ہیں۔

کانگریس قائد کو چاہئے کہ وہ بولنے سے پہلے سوچیں۔ ایک طرف وہ لوگوں کو متحد کرنے کے لئے کام کررہے ہیں اور دوسری طرف اس قسم کا بیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پجاریوں کو سمندر میں پھینک دینا چاہئے؟۔ گنگوتری دھام کے رجنی کانت سیموال نے کہا کہ سناتھن دھرم کی دھرتی میں پجاریوں کا اہم مقام رہا ہے۔

پجاری قدیم روایت پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے راہول گاندھی سے کہا کہ وہ اس تعلق سے کتابیں پڑھیں۔ اترپردیش میں بعض مقامات بشمول پریاگ راج میں پجاریوں نے احتجاج کیا اور راہول گاندھی کے پتلے جلائے۔ جھارکھنڈ کے مندروں کے ٹاؤن دیوگھر میں پجاریوں نے کانگریس قائد سے مطالبہ کیا کہ وہ معافی مانگیں۔