انڈیگو فلائٹ میں سگریٹ نوشی، مسافرگرفتار

بنگلورو میں کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایرپورٹ کے حکام نے انڈیگو فلائٹ کے بیت الخلاء میں سگریٹ نوشی کرنے کے الزام میں ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔

بنگلورو: بنگلورو میں کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایرپورٹ کے حکام نے انڈیگو فلائٹ کے بیت الخلاء میں سگریٹ نوشی کرنے کے الزام میں ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایرپورٹ پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت شیہری چودھری کی حیثیت سے کی گئی اور اس نے یہ حرکت آسام سے بنگلورو جانے والی انڈیگوفلائٹ 6E716میں کی۔

ملزم مسافر نے دیگر مسافرین کو خطرے میں ڈالتے ہوئے بیت الخلاء میں اس وقت سگریٹ نوشی کی جب طیارہ فضاء میں تھا۔ بنگلورو ایرپورٹ پر وہ جیسے ہی نیچے اترا اسے تحویل میں لے لیا گیا۔

یہ واقعہ جمعہ کو رات 1:30بجے پیش آیا۔ ایرپورٹ پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شرو ع کردی۔

مارچ کے پہلے ہفتے میں 24سالہ خاتون بھی کلکتہ سے آنے والی انڈیگو فلائٹ کے بیت الخلاء میں سگریٹ نوشی کرتی پکڑی گئی تھی۔بنگلورو میں آمد کے بعد اسے گرفتار کرکے بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button