جرائم و حادثات

چلتا آٹورکشاشعلہ پوش‘ خاتون مسافر فوت

تھانے بلدیہ کے علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل (آر ڈی ایم سی) کے سربراہ اویناش ساونت نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی۔ خاتون مسافر گاڑی میں پھنس گئی اور جھلس کر فوت ہوگئی۔ ڈرائیور کی شناخت راجیش کمار (45) کی حیثیت سے کی گئی جو شدید طور پر جھلس گیا۔

تھانے: ایک آٹورکشا کے ڈیوائڈر سے ٹکراکر شعلہ پوش ہونے کے نتیجہ میں اس میں سوار خاتون مسافر جھلس کر فوت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق گھوڑبندر روڈ کے گائیمکھ علاقہ میں صبح 5:45بجے پیش آئے اس حادثہ میں آٹو ڈرائیور شدید طور پر جھلس گیا۔ تھانے شہر سے بھائیندر جانے کے دوران آٹو بے قابو ہوگیا اور روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراکر شعلہ پوش ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
خاتون کی تصاویر بغیر اجازت بھیجنے پر نامعلوم شخص کے خلاف کیس درج
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک

 تھانے بلدیہ کے علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل (آر ڈی ایم سی) کے سربراہ اویناش ساونت نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی۔ خاتون مسافر گاڑی میں پھنس گئی اور جھلس کر فوت ہوگئی۔ ڈرائیور کی شناخت راجیش کمار (45) کی حیثیت سے کی گئی جو شدید طور پر جھلس گیا۔

 آٹو بھی خاکستر ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر مقامی آگ فرو اہلکار اور آر ڈی ایم سی کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور نصف گھنٹے میں آگ بجھائی۔ ڈرائیور کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہے۔ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری دواخانہ بھیج دیا گیا اور پولیس مہلوک خاتون کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔ کاسارواڈولی پولیس حادثہ کی تحقیقات کررہی ہے۔