کرناٹک

بنگلورو یونیورسٹی میں مندر کی تعمیر کے خلاف احتجاج

یونیورسٹی کے عہدیدار نے احتجاجی طلباء کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔ بنگلورو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ مندر تعمیر کرنے کا فیصلہ ان کے دور میں نہیں لیا گیا۔ یہ فیصلہ سابق میں کیا گیا اور اب تعمیری کام شروع ہوچکا ہے۔

بنگلورو: بنگلورو یونیورسٹی کے طلباء نے الزام عائد کیا کہ حکمراں بی جے پی‘ کیمپس کے اندر گنیش مندر کی تعمیر کی اجازت دے کر یونیورسٹی کو زعفرانے کی کوشش کررہی ہے۔ طلباء اس تعمیر کے خلاف گزشتہ تین دنوں سے احتجاج کررہے ہیں۔

یہ مسئلہ اس وقت سنگین ہوگیا جب یونیورسٹی کے عہدیدار نے احتجاجی طلباء کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔ بنگلورو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ مندر تعمیر کرنے کا فیصلہ ان کے دور میں نہیں لیا گیا۔ یہ فیصلہ سابق میں کیا گیا اور اب تعمیری کام شروع ہوچکا ہے۔

 طلباء مندر کے معاملے پر احتجاج نہیں کرسکتے۔“ شیٹی نے طلباء کے احتجاج کے پس منظر میں مندر کی تعمیر روک دینے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم جب تعمیری کام جاری رہا تو وہ وہاں پہنچے اور انہوں نے کام رکوادیا۔

طلباء اور تنظیمیں بشمول نیجا ہوراٹاگاررا ویدیکے، پوسٹ گریجویشن اینڈ ریسرچ اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے یونیورسٹی کے عہدیداروں کو انتباہ دیا کہ اگر انہوں نے مندر کی تعمیر جاری رکھی تو وہ ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائیں گے۔ طلباء تنظیمیں‘ یونیورسٹی کی جائیداد کے تحفظ کی کوشش پر ان کے خلاف پولیس شکایت کے اندراج پر بھی برہم ہیں۔