کرناٹک

”ساورکر بزدل اور غدار تھا:“ یتندر سدارامیا

یتندر نے ساورکر کو تنقید کا نشانہ بنایا جس نے گوڈسے کو مہاتما گاندھی کا قتل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ ساورکر جسے انگریزوں پر حملے کے لیے 50سال قید کی سزا سنائی گئی تھی‘ انگریزوں کو معافی نامہ لکھ کر جیل سے باہر آیا۔

میسورو: ساورکر بزدل اور غدار تھا۔ بی جے پی ایسے شخص کو رہنما کے طور پر پیش کررہی ہے۔ ورونا حلقہ سے کانگریس کے رکن اسمبلی یتندر سدارامیا نے یہ بات کہی۔ ننجن گوڈو میں کانگریس کارکنوں کی میٹنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ مہاتما گاندھی کا قاتل گوڈسے بی جے پی کا لیڈر تھا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کے آباواجداد کون ہیں؟ان کے لیڈران کون ہیں، یہ جاننے کے لیے اگر آپ ذریعے کی تلاش کریں تو آپ کو پتا چل جائے گا۔“ یتندر نے ساورکر کو تنقید کا نشانہ بنایا جس نے گوڈسے کو مہاتما گاندھی کا قتل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ ساورکر جسے انگریزوں پر حملے کے لیے 50سال قید کی سزا سنائی گئی تھی‘ انگریزوں کو معافی نامہ لکھ کر جیل سے باہر آیا۔

 اس نے انگریزوں سے وعدہ کیا تھا کہ جب تک وہ یہاں ہیں وہ ان کی خدمت کرتا رہا گا۔ ساورکر وہ شخص تھا جس نے ملک کے ہندوؤں اور مسلمانوں میں خلاء پیدا کیا۔ وہ بزدل اور غدار تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اسے اپنے قائد کے طور پر پیش کررہی ہے۔