کرناٹک

سیکس اسکینڈل‘ لنگایت سوامی 5 روزہ پولیس تحویل میں

لنگایت سوامی شیومورتی موروگا شرنارو سے جڑے سیکس اسکینڈل میں بڑی پیشرفت میں کرناٹک کی ایک عدالت نے جمعہ کے دن اسے 5 ستمبر تک پولیس تحویل میں بھیج دیا۔

چترادرگ (کرناٹک): لنگایت سوامی شیومورتی موروگا شرنارو سے جڑے سیکس اسکینڈل میں بڑی پیشرفت میں کرناٹک کی ایک عدالت نے جمعہ کے دن اسے 5 ستمبر تک پولیس تحویل میں بھیج دیا۔

ملزم پر کمسن لڑکیوں کی عصمت ریزی کا الزام ہے۔ جج بی کے کوملا نے واضح ہدایت دی کہ ملزم کو پولیس تحویل کے دوران کہیں بھی نہ لے جایا جائے۔ اس طرح انہوں نے بنگلور ہاسپٹل منتقلی کا امکان ختم کردیا۔ پولیس نے ملزم کی 5 روزہ تحویل مانگی تھی۔ حکام‘ ملزم کو ضلع ہاسپٹل کے آئی سی یو سے عدالت لے آئے تھے۔

سکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ چترادرگ نے ملزم کو عدالت کی اجازت کے بغیر دواخانہ لے جانے پر حکام کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ پولیس کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ ملزم کو 5 ستمبر کو 11 بجے دن حاضر عدالت کیا جائے۔ استغاثہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کی بات کہی تھی لیکن عدالت نے اسے نہیں مانا۔

لنگایت سوامی کو جمعرات کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر پوکسو کے علاوہ ایس سی ایس ٹی ایٹراسٹی ایکٹ بھی لگایا گیا ہے۔ بنگلورو کی ایک عدالت بھی اثاثوں کے غبن کیس میں اس کے خلاف وارنٹ ِ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔