عہدیداروں کو سرعام خنجر سے دھمکی دینے والا جوڑا گرفتار

کرناٹک پولیس نے پولیس کی موجودگی میں سرعام سرکاری عہدیداروں کو خنجر سے دھمکانے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا جو کانگریس کے قائدین ہیں۔

میسورو: کرناٹک پولیس نے پولیس کی موجودگی میں سرعام سرکاری عہدیداروں کو خنجر سے دھمکانے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا جو کانگریس کے قائدین ہیں۔

عہدیدار‘ شہر کے بس ٹرمینل میں اسٹالس خالی کروانے پہنچے تھے۔ میسور کے پولیس کمشنر رمیش بنوت نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد جوڑا فرار ہوگیا تھا جنہیں بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار جوڑے کی شناخت کانگریس لیڈر شفیق احمد اور اس کی اہلیہ سید مبین النساء کی حیثیت سے کی گئی۔

پولیس نے دونوں کو کو روڈی شیٹرس کی فہرست میں شامل کرلیا۔ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کے عہدیدار جب ساتھاگلی بس ٹرمینل سے ان کے اسٹالس خالی کروانے پہنچے تو اس جوڑے نے چند دیگر افراد کے ساتھ عہدیداروں کو خنجر سے دھمکی دی۔

عہدیدارو ں نے یہ کارروائی عدالت کے احکام پر کی تھی، کیوں کہ اس جوڑے نے دو سال سے کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔ یہ واقعہ 10/ دسمبر کو پیش آیا۔ دیگر خواتین کے ساتھ اس جوڑے نے عہدیدارو ں کے ساتھ گالی گلوج کی، خنجر لہراکر انہیں دھمکی دی۔

جب یہ معاملہ تنازعہ میں بدل گیا تو وہ فرار ہوگئے۔کے ایس آر ٹی سی ڈیویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر ماری گوڑا نے اُدئے گیری پولیس اسٹیشن میں اس معاملے کی شکایت کی تھی۔ واقعہ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئے۔ پڑوسی کوڈاگو ضلع کے گاؤں سے اس جوڑے کا پتا لگایا گیا۔ کیس کے سلسلے میں دیگر تین ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button