چیف منسٹر کرناٹک وزیراعظم کے سامنے ”پِلّے“ ہیں : سدارامیا

کرناٹک کے اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں، حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوچکی ہے۔

بنگلورو: کرناٹک کے اسمبلی انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں، حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوچکی ہے۔

کانگریس قائد سدارامیا نے کہا کہ چیف منسٹر وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے ”پِلّے“ کی طرح ہیں۔ اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ سدارامیا کے الفاظ ان کی شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ میں اس کا برا نہیں مانوں گا۔ کتا وفاداری کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ میں عوام کے لیے وفاداری سے کام کررہا ہوں۔

“ سدارامیا نے وجئے نگر ضلع میں جلسہ عام سے خطاب میں بومئی کو یہ کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ مودی کے سامنے کانپتے ہیں۔ انہوں نے بومئی کو مرکزی حکومت سے ریاست کے بقایہ جات حاصل کرنے کا چالینج کیا۔ اگر آپ (بومئی) میں ہمت اور طاقت ہے تو پھر آپ نریندر مودی کے سامنے ”پِلّے“ کیوں بن جاتے ہیں؟“

سدارامیا نے مرکزی وزیرفینانس سیتارمن پر بھی ریاست کو گرانٹس فراہم کرنے سے انکار کے لیے تنقید کی۔ 15 ویں فینانس کمیشن کی عبوری رپورٹ نے کرناٹک کو5495کروڑ روپئے خصوصی گرانٹ دینے کی سفارش کی تھی۔

مگر نرملا سیتارمن جو راجیہ سبھا کے لیے کرناٹک سے ہی منتخب ہوئی ہیں نے منظوری دینے سے انکار کردیا اور کمیشن کو اپنی حتمی رپورٹ میں سفارش ہٹانے کی ہدایت دی۔ ریاست سے 25بی جے پی ایم پیز ہیں۔ اگر بومئی میں ہمت اور قوت ہے تو انہیں مرکز سے کرناٹک کے لیے 5,495 کروڑ روپئے کی گرانٹ حاصل کرنی چاہیے۔

بومئی نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سدارامیا کو عوام انتخابات میں منہ توڑ جواب دیں گے۔ کتے اپنی وفاداری کے لیے مشہور ہیں۔ میں ان کی اس صفت کو حاصل کرکے عوام کے لیے وفاداری سے کام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کی طرح (سدارامیا) سماج کو تقسیم نہیں کرسکتا۔

مقبول اسکیمات کے نام پر انہوں نے بدحالی لائی۔ میں نے ایسا نہیں کیا۔“ بومئی نے کہا کہ سدارامیا نے ڈر کے مارے کبھی سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا سامنا نہیں کیا۔ وہ ریاست کے لیے کوئی فنڈس نہیں لاسکے۔ ریاست کے لیے ان کا کوئی تعاون نہیں ہے۔ انہوں نے مودی کا تقابل ”کاما دھینو“ سے کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے الاٹ کردہ پروجیکٹس کا تذکرہ کیا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button