کرناٹک

کرایہ کا مکان دینے سے انکار پر زنخہ کی رحم کی موت دینے کی اپیل

مکان کے مالکین کی جانب سے کرایہ پر مکان دینے سے انکار کے بعد ایک زنخہ نے کوڈاگو کے ضلع کمشنر سے رحم کی موت دینے کی اپیل کی۔

کوڈاگو: مکان کے مالکین کی جانب سے کرایہ پر مکان دینے سے انکار کے بعد ایک زنخہ نے کوڈاگو کے ضلع کمشنر سے رحم کی موت دینے کی اپیل کی۔

مدیکیری شہر کے زنخے نے اپنی درخواست میں کہا کہ اسے تیسری صنف ہونے کی وجہ سے مالکین نے مکان کرایہ پر دینے سے انکار کردیا۔ عرضی گزار نے یہ بھی کہا کہ وہ بھیک مانگ کر اپنا گزارہ کررہا ہے اور ایک لاج میں تھا۔اس نے اس مسئلہ پر طویل عرصہ قبل ضلع کمشنر کے دفتر پر عرضی داخل کی تھی جس کا کوئی جواب نہیں ملا۔

اس نے حکام سے گالی بیڈو یا جامبور علاقوں میں کرایہ کا مکان تلاش کرنے میں اس کی مدد کرنے کی درخواست کی۔ ضلع حکام نے اس کے مطالبات کا ابھی تک جواب نہیں دیا۔

اس نے الزام عائد کیا کہ حکام کو بار بار توجہ دہانی کی کوششیں رائیگاں چلی گئیں اور عہدیداروں نے اس کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔

زنخے نے کہا کہ وہ حکام کو آخری خط لکھ رہی ہے اور ضلع کمشنر ڈاکٹر ستیش بی سی کو اس کی رحم کی موت کی تاریخ مقرر کرنے کو کہا ہے کیوں کہ اب اس سے ذہنی اذیت اور اس کے حقوق کی خلاف ورزی کی ذلت برداشت نہیں ہورہی ہے۔