کرناٹک میں طالب علم پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دیا گیا

اکھیت نامی طالب علم کو لنگسگور تعلقہ کے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ٹیچر ہلی گپا اس وقت برہم ہوگیا تھا جب اسے پتہ چلا کہ اکھیت نے اپنے کپڑوں میں گندگی کرلی ہے۔ اس نے لڑکے پر کھولتا ہوا پانی ڈال دیا۔

بنگلورو: اسکول یونیفارم میں فارغ ہوجانے پر برہم ایک ٹیچر نے دوسری جماعت کے طالب علم پر گرم پانی انڈیل دیا جس کے نتیجہ میں یہ طالب علم 40 فیصد تک جھلس گیا۔ یہ واقعہ گزشتہ جمعہ کو کرناٹک کے ضلع رائچور کے موضع سنتیکلور کے ایک پرائمری اسکول میں پیش آیا۔

 اکھیت نامی طالب علم کو لنگسگور تعلقہ کے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ ٹیچر ہلی گپا اس وقت برہم ہوگیا تھا جب اسے پتہ چلا کہ اکھیت نے اپنے کپڑوں میں گندگی کرلی ہے۔ اس نے لڑکے پر کھولتا ہوا پانی ڈال دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ لڑکے کے خاندان کو اس واقعہ کے خلاف شکایت نہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اکھیت کے والدین کو مقامی قائدین سے فونس کالس موصول ہوئے تھے۔ پولیس نے کہا ہے کہ شکایت درج کرائے جانے تک وہ کچھ نہیں کرسکتی۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button