کرناٹک کے اسکولوں میں دھیان سیشن یقینی بنانے کی ہدایت

حکومت ِکرناٹک نے آج ریاست کے اسکولوں اور پری یونیورسٹی کالجوں کو ہدایت دی کہ وہ طلبا کے لئے 10منٹ کے مراقبہ سیشن کو یقینی بنائیں۔

بنگلورو: حکومت ِکرناٹک نے آج ریاست کے اسکولوں اور پری یونیورسٹی کالجوں کو ہدایت دی کہ وہ طلبا کے لئے 10منٹ کے مراقبہ سیشن کو یقینی بنائیں۔

ریاستی وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں میں روزانہ 10منٹ کے لئے مراقبہ سیشن منعقد کرنے کے ضمن میں ضروری ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت‘ صحت اور اچھے خیالات کو فروغ دینے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

اس کی وجہ سے طلبا کو ذہنی دباؤ کا مقابلہ کرنے اور اسکولوں و پری یونیورسٹی کالجوں میں آزادانہ طورپر علم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ریاست کے کئی اضلاع کے اسکولوں میں ”دھیان سیشن“ منعقد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسکولوں اور کالجوں میں 10منٹ کے لئے دھیان سیشن کی اجازت دینے کی درخواستیں کی گئی ہیں۔

طلبا کے لئے باقاعدہ طورپر دھیان سیشن منعقد کرنا مناسب ہوگا۔ اسکول اور کالج انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ ایک وقت مقرر کرلیں اور طلبا کے لئے دھیان سیشن کا انعقاد عمل میں لائیں۔

اندیشہہے کہ اس اقدام پر ترقی پسند مفکرین تنقید کریں گے۔ ریاست کی اقلیتی تنظیمیں تعلیم کو بھگوا رنگ دینے پر پہلے سے ہی حکمراں بی جے پی کو تنقیدوں کا نشانہ بنارہے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button