یوروپ

طیب اردغان امریکہ سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کیلئے پرامید

دوسری جانب ترکیہ کے اربوں ڈالر مالیت کے F-16 معاہدے کو کانگریس کی مخالفت کا سامنا ہے جس نے انقرہ میں انسانی حقوق کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر طیب اردغان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ سے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے پہلے سے زیادہ پر امید ہیں۔

متعلقہ خبریں
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
امریکی اسٹوڈنٹ ویزاکی طلب میں زبردست اضافہ، تاحال 5 لاکھ درخواستوں کو قطعیت
وزیر فینانس نرملا سیتا رمن کی کل امریکہ روانگی
ترک شہریوں کو محفوظ اور جدید عمارتیں بناکر دینے کا عزم:اردغان

ترکیہ کے صدر طیب اردغان اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان نیٹو سمٹ کے دوران سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اورمعاشی ترجیحات پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ خطے کے سکیورٹی مسائل اور مشترکہ مفادات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر سے ملاقات کے بعد طیب اردوان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ایک نیا سفر شروع کررہے ہیں اور میرا یہ خیال ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ سربراہان مملکت کی سطح پر امریکا کے ساتھ اسٹریٹیجک میکینزم پر مشاورت کریں اور میں اس ملاقات کو پہلا قدم سمجھتا ہوں۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ صدر بائیڈن ترکیہ کو ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ یہ ہمارا قومی مفاد ہے، اس میں نیٹو کا بھی مفاد ہے کہ ترکیہ یہ صلاحیت حاصل کرے۔

دوسری جانب ترکیہ کے اربوں ڈالر مالیت کے F-16 معاہدے کو کانگریس کی مخالفت کا سامنا ہے جس نے انقرہ میں انسانی حقوق کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔