کرناٹک

بلاری کی مسجد میں چپل پھینکنے پر 4 افراد گرفتار

گنیش جلوس کے دوران سروگپا کی ایک مسجد میں چپل پھینکنے پر بلاری پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

بلاری(کرناٹک): گنیش جلوس کے دوران سروگپا کی ایک مسجد میں چپل پھینکنے پر بلاری پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمین نے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے یہ جرم کیا تھا۔ اے ڈی جی پی(لا اینڈآرڈر) آلوک کمار نے بتایا کہ ہم نے 4ملزمین کو پکڑلیا ہے اور ان کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ابتدا میں پولیس‘ مسجد میں چپل پھینکنے والوں کی شناخت نہیں کرپائی تھی لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔