کرناٹک

کرناٹک میں تبدیلی مذہب کی کوشش‘ 12 افراد گرفتار

ضلع رام نگر کے تعلقہ کنک پورہ کے قبائلیوں کے دھرم پریورتن (تبدیلی مذہب) کی کوشش پر کم ازکم 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔

رام نگر(کرناٹک): ضلع رام نگر کے تعلقہ کنک پورہ کے قبائلیوں کے دھرم پریورتن (تبدیلی مذہب) کی کوشش پر کم ازکم 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔

پختہ جانکاری ملنے پر پولیس نے چھاپے مارے تھے۔

گرفتار 12 افراد علاقہ میں ہندو قبائلیوں کے اجتماعی دھرم پریورتن کے انتظامات کررہے تھے۔ ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ چکاموڈو واڈی تانڈیہ کے کئی افراد کو کنک پورہ ٹاؤن کے ایک مکان میں رکھا گیا تھا۔ ہندو کارکنوں کا عرصہ سے الزام رہا ہے کہ عیسائی مشنریاں خطہ میں جبراً لوگوں کا مذہب تبدیل کروارہی ہیں۔