کھیل

انڈیا کو ورلڈکپ 2023 سے کتنی آمدنی ہو گی؟

انڈیا پہلی بار تنہا ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے لیکن اس میگا ایونٹ سے انڈین معیشت کو زبردست فائدہ مل رہا ہے۔

دہلی: انڈیا پہلی بار تنہا ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کر رہا ہے لیکن اس میگا ایونٹ سے انڈین معیشت کو زبردست فائدہ مل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور
ہند۔پاک ورلڈکپ میاچ کی تاریخ تبدیل
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان
جئے شاہ، اشرف نے ایشیا کپ شیڈول کوقطعیت دے دی

تحقیق کے مطابق2019میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے برطانیہ کی معیشت کو 350ملین ڈالرز کی آمدنی ہوئی تھی۔ ماضی میں انڈیا پاکستان، سری لنکا اور بنگلا دیش کے ساتھ مل کر ورلڈ کپ کرا چکا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ انڈیا کے 10 شہروں میں ورلڈ کپ کے 48 میچ ہو رہے ہیں جن میں دنیا کا سب سے بڑا احمد آباد کا نریندر مودی اسٹیڈیم بھی شامل ہے جس میں ریکارڈ ایک لاکھ 32ہزار ناظرین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ورلڈ کپ پر آنے والے اخراجات آئی سی سی ادا کرے گا اور انڈیا کو فائدہ ہی فائدہ ہوگا۔ میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ آمدنی ٹی وی رائٹس سے ہوگی، ٹی وی کے نشریاتی حقوق سے 36ہزار کروڑ روپے ملیں گے۔

ٹورنامنٹ کے زیادہ تر میچ ڈے اینڈ نائٹ ہیں اس لئے ورلڈ کپ کے 7 ہفتوں کے دوران تماشائی ایک ساتھ جمع ہوکر اپنے دوستوں اور افراد خاندان کے ساتھ پکنک کے انداز میں میچ دیکھ رہے ہیں۔ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں ناظرین کی دلچسپی کم دکھائی دی لیکن جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے بڑھا تماشائی بڑی تعداد میں گراؤنڈ کا رخ کر رہے ہیں۔

ورلڈ کپ ٹکٹوں کی فروخت سے6 ہزار کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی متوقع ہے۔ ورلڈ کپ کے دوران 10 غیر ملکی ٹیموں سمیت بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح، میڈیا کے نمائندے، براڈ کاسٹرز اور کمنٹیٹرز ان میچوں کے لیے ملک میں ہیں۔

ورلڈ کپ کو اسپانسرز کرنے والی کمپنیوں میں کوکا کولا،گوگل،انڈین یونی لیور، امارات ائیر لائن، سعودی عرب کی آرامکو اور نسان نمایاں ہیں۔امریکا سمیت ایشیا، یورپ اور دنیا بھر کی کمپنیاں اسپانسرز میں شامل ہیں۔

19نومبر کو احمد آباد میں فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے40لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

ہر گروپ میچ جیتنے پر ٹیم کو 40 ہزار ڈالرز ملیں گے۔سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہ کرنے والی 6 ٹیموں کو ایک ایک لاکھ ڈالرز اور سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کے لیے 8، 8لاکھ ڈالرز کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔