کلاس رومس میں حجاب پر پابندی برقرار رہے گی: کرناٹک وزیر

سپریم کورٹ نے آج کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر الگ الگ فیصلے سنائے ہیں۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب کی حامی طالبات کی کلاسوں کے دوران حجاب پہننے پر پابندی ہٹانے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

بنگلورو: کرناٹک کے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے وزیر بی سی ناگیش نے جمعرات کو کہا کہ حجاب پر سپریم کورٹ کے ججوں کے مختلف فیصلوں کے باوجود ڈریس کوڈ کو نافذ کرنے والے تعلیمی اداروں کے کلاس رومز میں حجاب پر پابندی برقرار رہے گی۔

مسٹر ناگیش نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’حجاب پر پابندی جاری رہے گی۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کرناٹک ایجوکیشن ایکٹ اور قواعد کے مطابق کلاس میں کسی بھی مذہبی چیز کی اجازت نہیں ہے۔ تو یہ واضح ہے کہ کوئی بھی طالبہ کلاس میں حجاب نہیں پہن سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ’’ریاست کے اسکول اور کالج کرناٹک ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق چلائے جائیں گے اور بچوں کو اسی کے مطابق آنا ہوگا۔‘‘

سپریم کورٹ نے آج کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر الگ الگ فیصلے سنائے ہیں۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب کی حامی طالبات کی کلاسوں کے دوران حجاب پہننے پر پابندی ہٹانے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

جہاں جسٹس ہیمنت گپتا نے اس معاملے میں کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پابندی کے خلاف اپیل کو خارج کر دیا، وہیں ایک اور جج جسٹس سدھانشو دھولیا کی بنچ نے اپنی مخالف رائے کا اظہار کیا۔ ایسے میں اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حجاب کے تنازع کا آگے کیا ہوگا؟

مسٹر ناگیش نے کہا کہ حجاب اور برقعہ اور خواتین کی آزادی کے خلاف شروع کی گئی تحریک پوری دنیا میں بحث کا موضوع رہی ہے۔ ریاستی حکومت کو ایک بہتر فیصلے کی امید تھی جس سے تعلیمی نظام میں یکسانیت آسکتی ہے لیکن عدالت عظمیٰ کے ججوں نے اس پر اختلاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔

کرناٹک کے وزیر داخلہ آراگا گیانندرا نے کہا کہ اب یہ اس بات پر منحصر ہے کہ سپریم کورٹ کے الگ الگ فیصلے کے بعد چیف جسٹس کیا حکم دیتے ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button