تلنگانہ

کویتاکوای ڈی کا دوبارہ سمن، آج حاضر ہونے کی ہدایت

انفورسمنٹ ڈائر کٹوریٹ(ای ڈی)نے دہلی شراب کیس میں بی آر ایس کے ایم ایل سی کے کویتا کوپوچھ تاچھ کے لئے ایک بار پھر طلب کیا ہے۔ مرکزی ایجنسی نے سمن جاری کرتے ہوئے کویتا کو منگل 16 جنوری کو دہلی میں ای ڈی کے سامنے حاضرہونے کی ہدایت دی ہے۔

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائر کٹوریٹ(ای ڈی)نے دہلی شراب کیس میں بی آر ایس کے ایم ایل سی کے کویتا کوپوچھ تاچھ کے لئے ایک بار پھر طلب کیا ہے۔ مرکزی ایجنسی نے سمن جاری کرتے ہوئے کویتا کو منگل 16 جنوری کو دہلی میں ای ڈی کے سامنے حاضرہونے کی ہدایت دی ہے۔

فوری طورپریہ معلوم نہیں ہوپایا کہ بی آرایس سربراہ وسابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤکی دختر کے کویتا ای ڈی کے سامنے حاضرہوں گی یاپھر مہلت طلب کریں گی۔قبل ازیں ای ڈی نے بی آر ایس ایم ایل سی کواکسائزپالیسی اسکام میں گزشتہ سال 11,20 اور 21 مارچ کو طلب کیا تھا۔

نمائندہ منصف کے مطابق ای ڈی کی جانب سے سمن کی اجرائی کے بعد بی آرایس رکن قانون سازکونسل کے کویتا نے ای ڈی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا وہ 16 جنوری کو شراب اسکام کیس میں ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گی جبکہ ای ڈی نے 15 جنوری کو چوتھی بار سمن جاری کرتے ہوئے کویتا کومنگل کے روز دہلی میں ای ڈی دفتر میں حاضرہونے کی ہدایت دی ہے۔

ایم ایل سی کے کویتا نے ای ڈی کی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ 16جنوری کودہلی آنے سے قاصر ہیں۔کویتا نے اپنے مکتوب میں کہاکہ ان کے پاس سپریم کورٹ کی جانب سے فراہم کردہ تحفظ کا حکم ہے ان کامقدمہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے چنانچہ وہ 16 جنوری کو ای ڈی کے سامنے حاضرنہیں ہوں گی۔